تحریک انصاف کے رہنماء ملک شہزاد اعوان کیخلاف تھانہ ٹیپوسلطان میں مقدمہ درج

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ملک شہزاد اعوان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ ٹیپوسلطان تھانے میں درج کیا گیا، مدعی مقدمہ نے مئوقف اپنایا کہ ملک شہزاد اعوان تقریباً 80 لوگوں کے ساتھ گھر میں گھسے، مسلح ملزمان نے جان سے مارنے کی کوشش کی، فوری مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے . ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ملک شہزاد اعوان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ مدعی کی جانب سے ٹیپو سلطان تھانے میں درج کرایا گیا ہے .


مدعی مقدمہ نے مئوقف اپنایا کہ ملک شہزاد اعوان70 سے 80 لوگوں کے ساتھ گھر میں گھسے . میرے گھر پر حملہ کیا گیا، گیٹ توڑ دیا اور ہجوم گھر کے اندر داخل ہوگیا . مزید کہا گیا کہ شہزاد اعوان کی جانب سے میری املاک اور دیگراشیاء کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، مسلح ملزمان نے مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی .

مدعی نے استدعا کی کہ ملک شہزاد اور ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے .

اس سے قبل 22 مارچ کو کراچی کی مقامی عدالت نے شہری کے گھر میں داخل ہوکر خواتین سے بدتمیزی اور تشدد سے متعلق پی ٹی آئی رہنما شہزاد اعوان اور دیگر کے خلاف مقدمہ میں ملزمان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا . جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں شہری کے گھر میں داخل ہوکر خواتین سے بدتمیزی اور تشدد سے متعلق پی ٹی آئی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی شہزاد اعوان اور دیگر کے خلاف مقدمہ کی سماعت ہوئی .
پی ٹی آئی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی شہزاد اعوان اور دیگر پیش ہوئے . سماعت کے دروان شریک ملزم قیصر پیش نہیں ہوئے . ملزم کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی . مدعی کے وکیل نے موقف دیا کہ کبھی ایک ملزم پیش نہیں ہوتا کبھی دوسرا . ملزمان کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں . دو ماہ سے زائد کا وقت گزر جانے کے باوجود مقدمے کی سماعت آگے نہیں بڑھ سکیں ہیں .
عدالت نے ملزم کی غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا . عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیدیا . عدالت نے مقدمے کی سماعت 12 اپریل تک کے لئیے ملتوی کردی تھی . مقدمے میں نامزد تمام ملزمان ضمانت پر رہا ہیں . مدعی کے مطابق دو جولائی 2019 کو ملک شہزاد اعوان اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر میں داخل ہوا . ملزمان نے میری اہلیہ اور بہو سے بد تمیزی کی . ملزم ملک شہزاد اعوان نے میرے بیٹے کو کلاشنکوف کے بٹ مارے . ملزم ملک شہزاد اعوان پر مدعی مقدمہ پر پولیس شکایت واپس لینے کے لئے دھمکیاں دینے کا الزام ہے .

. .

متعلقہ خبریں