احسن اقبال نے لوڈشیڈنگ کا ملبہ عمران خان پر ڈال دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر احسن اقبال نے لوڈشیڈنگ کا ملبہ سابق حکومت پرڈال دیا اور کہا بجلی کا بحران موجودہ حکومت کاپیداکردہ نہیں، ذمہ دار عمران نیازی ہے .

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نےنیب سےایک ہی سوال کیااحسن اقبال کیخلاف چارج کیاہے، میں نیب کوچیلنج کرتاہوں ایک روپیہ کی بھی بدعنوانی ثابت کردے .

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران دورمیں میری منسٹری میں3200ارب کی ریلیزنگ ہوئی تھی، میں نےچیلنج کیاتھاکہ 32پیسےکی بھی کرپشن ثابت کردو، ایک بھی مالی بدعنوانی کامقدمہ وہ قوم کےسامنےنہیں پیش کرسکے .

سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا ہم ملک کودلدل سےنکالیں گےجس میں آپ پھینک کرگئےہیں، لوڈشیڈنگ کا بحران موجودہ حکومت کاپیداکردہ نہیں، آج ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ ہونےکاذمہ دارعمران نیازی ہے .

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت گیس حاصل کرنےمیں ناکام رہی، ایل این جی پرکیورمنٹ کوسیاسی بنایا، 3 ہزار میگاواٹ سے زیادہ گیس سے چلنے والے منصوبے بند پڑے ہیں، ملک میں گیس نہیں ،گیس خریدنےکیلئے6ماہ پہلےکارروائی کی جاتی ہے .

احسن اقبال نے کہا کہ جب گیس خریدنے کے معاہدے کرنے چاہیے تھے تو غفلت کی گئی، لوڈشیڈنگ کی وجہ اس لئے نہیں کہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت نہییں ، لوڈشیڈنگ اس لئے ہے کہ بجلی کےکارخانے چلانے کیلئے ایندھن نہیں ہے .

وفاقی وزیر نے بتایا کہ جب اپریل میں ہمیں حکومت دی گئی توخزانہ خالی تھا، ایک طرف خزانہ خالی کرگئےدوسری طرف گیس کے سودے نہیں کیے، یہ موسم گرماپی ٹی آئی کی نالائقی کا ہے، اگلےموسم گرمااس سےبہترہوگا .

عمران خان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ عمران خان غیرملکی قوتوں،ڈونرزکےاشاروں پرسیاست کررہاہے، پاکستان کےعوام عمران خان کی سیاست کوپہچان کرپیچھےہٹ چکےہیں .

احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان کاپاورشوبھی اسی طرح ناکام ہوگاجیسےلانگ مارچ ہواتھا، امیدہےعمران خان کی گیدڑ بھبکیوں سےالیکشن کمیشن مرعوب نہیں ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں