عرب دنیا

دُبئی کے علاقے جبلِ علی میں پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی

دُبئی(قدرت روزنامہ) دُبئی کے اہم صنعتی علاقے میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب وہاں ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ساری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اماراتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز جبلِ علی کے علاقے میں پیش آیا جب ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی اور ہر طرف ہر دھواں ہی دھواں پھیل گیا۔
آگ لگنے کے بعد فیکٹری میں موجود فوری طور پر باہر آ گئے ۔ دُبئی میڈیا آفس کے مطابق اس واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے اور آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ آگ ایک پلاسٹک فیکٹری میں لگی تھی جس کی اطلاع ملتے ہی فوری طور سول ڈیفنس کی ٹیمیں ایمبولینسز اور آگ بجھانے والی گاڑیوں سمیت پہنچ گئیں۔ آگ بجھانے والے عملے نے فوری طور پر آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا ۔

آخر خاصی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اور کولنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔ سول ڈیفنس کے مطابق جائے وقوعہ پر بہت زیادہ دھواں پھیل گیا جس کی وجہ فیکٹری میں موجود پلاسٹک کا مواد تھا۔ تاہم خوش نصیبی سے اس واقعے میں کسی شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔ فیکٹری میں موجود تمام افراد بخیریت باہر نکل آنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی میں جبل علی بندرگاہ پر لنگرانداز ایک جہاز میں زوردار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔حکام کے مطابق جہاز میں ایک کنٹینر پر آتش گیر مواد لدا ہوا تھا جس کے پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں