آخر ان لوگوں کا مسئلہ کیا ہے؟ جمائما ن لیگی حامیوں پر برس پڑیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چئیر مین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اپنی والدہ کی رہائش گاہ کے باہراحتجاج کے اعلان پرغم وغصے کا اظہارکیا ہے۔
اسی حوالے سے جمائما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ٹوئٹ میں لکھا، ’آخران لوگوں کا مسئلہ کیا ہے؟ رواں ہفتے کے اختتام پرمیری 88 سالہ والدہ کے گھرکے باہر ایک اور احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے اور یہ تیسری بار ہے‘۔
What the hell is wrong with these people @pmln_org ? Another mass demonstration announced outside my 88 year old mother’s house this weekend. This is the third time! What has my Mum got to do with Pakistani politics? It’s disruptive for her & a total waste of police time.
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) June 30, 2022
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں سوال بھی کیاکہ آخران کی والدہ کا پاکستانی سیاست سے کیالینا دینا ہے، یہ ان کے لیے پریشان کن اور پولیس کے وقت کا بھی مکمل ضیاع ہے۔
واضح رہےکہ یہ پہلی بار نہیں ہو رہا بلکہ اس سے قبل رواں سال اپریل میں بھی عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد ن لیگ کے حامیوں نے لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پی ٹی آئی کے مظاہروں کے جواب میں جمائما کی والدہ کی رہائش گاہ کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔
اس مو قع پر بھی جمائما نے ٹوئٹرپرویڈیو شیئرکی تھی جس میں ایک شخص انہیں دھمکی دے رہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کے حامیوں نے ن لیگی قیادت کے گھرکے باہر احتجاج کرنا بند نہ کیا تو وہ ان کے گھر کے بیڈ رومزمیں گھس جائیں گے۔
This is a video of hundreds of men protesting for hours outside my 88 yr old mother’s house in Surrey yesterday.
The man with the tannoy is threatening –
“If Jemima and her children don’t come down here, then we will enter her bedroom.”@metpoliceuk is this legal? https://t.co/0aNE7J0Hmx— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) April 18, 2022