اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کشمیر، پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا ،اسلام آباد ، زیریں سندھ اور مشرقی/وسطی بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے
ساتھ بارش کا امکان ہے ،گذشتہ 24 گھنٹےکے دورن ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا . تاہم پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا ، زیریں سندھ ، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی .
سب سے زیادہ بارش: پنجاب : بہاولنگر 20، نارووال 10، لاہور(شاہی قلعہ 04،سٹی،گلبرگ ،لکشمی چوک، فر خ آباد 03،گلشنِ راوی، اقبال ٹاؤن ، سمن آباد02، اپر مال، مغل پورہ، تاج پورہ، چوک ناخدا، ائیر پورٹ01)، ملتان (ائیر پورٹ)، گوجرانوالہ 02، منڈ ی بہاؤالدین ، سیالکوٹ (ائیر پورٹ) 03، اسلام آباد( گولڑہ 01، زیرو پوائنٹ ، ائیر پورٹ ٹریس)، حافظ آباد، ساہیوال ،چکوال، گجرات 01، خیبر پختونخوا: مالم جبہ 13، چیراٹ 10، بالاکوٹ 06، زیریں دیر01، بلوچستان: بارکھان13،کوہلو 11، خضدار، زیارت 02، کشمیر: مظفر آباد(ائیر پور ٹ 07، سٹی 05)، گڑھی دوپٹہ 04، سندھ : مٹھی 05، اسلام کوٹ 03اورچھاچھرومیں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی . گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 48،دالبندین47، چلاس اورسبی میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .
. .