پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ایک بار پھر کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا
لاہور(قدرت روزنامہ) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ایک بار پھر کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ،مختلف ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں مختلف شرح سے اضافہ کیا گیا ہے .
پیٹرولیم کی قیمتوںمیں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرزکی جانب سے 10فیصد تک کرائے بڑھائے گئے ہیں .
پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے راولپنڈی کا کرایہ 2250 سے 2350 روپے ،فیصل آباد کا کرایہ 1250 سے بڑھا کر 1320 ،سرگودھا کا کرایہ 1100 سے بڑھا کر 1150 ،پشاور کا کرایہ 2500 روپے سے بڑھا کر 2650 ،چوک اعظم کا کرایہ 1850 سے بڑھا کر 2000 ،مری کا کرایہ 2450 روپے سے بڑھا کر 2500 اور خانیوال کا کرایہ 1650 روپے سے بڑھا کر 1700 روپے کر دیا گیا .
. .