عمران خان کا جلسہ اپنے ہی خلاف ہے ، احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسراحسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کا جلسہ اپنے ہی خلاف ہے .

اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہاکہ ملک عمران کی نالائق اور کرپٹ حکومت کی نااہلی کی سزا کاٹ رہا ہے .

انہوںنے کہاکہ وقت پہ گیس کے سودے نہیں کئے جس کی بدولت بجلی بنانے کے کارخانے بند پڑے ہیں . وفاقی وزیر نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے قرضوں اور خسارے میں معیشت کو جکڑ کر بدترین مہنگائی کا ورثہ چھوڑا . وفاقی وزیرنے کہاکہ جلسہ نہ کرو قوم سے معافی مانگو!

. .

متعلقہ خبریں