زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے: پاور ڈویژن

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 7 ہزار 787 میگا واٹ ہو گیا ہے، جس کے باعث لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھا دیا گیا ہے .

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، اور زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی زیادہ ہے .

پاور ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 787 میگا واٹ ہو گیا ہے، بجلی کی پیداوار 21 ہزار 213 اور طلب 29 ہزار میگا واٹ ہے .

پانی سے 5 ہزار 430 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے، سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 705 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جب کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 10 ہزار 241 میگا واٹ ہے .

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 629 اور سولر پلانٹس سے پیداوار 113 میگا واٹ ہے، بگاس سے چلنے والے پلانٹس 120 میگا واٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، جب کہ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 275 میگا واٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں