ثناء خان اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ حج کیلئے روانہ

سعودی عرب (قدرت روزنامہ)اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئیں .

ثناء خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر مفتی انس کے ہمراہ ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے .

ویڈیو پیغام میں ثناء خان کے شوہر مفتی انس نے بتایا ہے کہ وہ اور اُن کی اہلیہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے روانہ ہو رہے ہیں .

دوسری جانب ثناء خان نے کہا ہے کہ وہ بے حد خوش ہیں، کیونکہ وہ کچھ دنوں میں حاجن بن جائیں گی .

ثناء خان نے کہا کہ حج کرنا اُن کا خواب تھا اور اب اُن کا یہ خواب پورا ہونے جا رہا ہے تو وہ بہت خوش ہیں .


سابقہ اداکارہ نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میرے پاس اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں .

اُنہوں نے کہا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ! ہم سب کا حج قبول کرے اور اسے ہمارے لیے آسان کرے، آمین .

خیال رہے کہ ثناء خان نے 2020ء میں بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس سے شادی کی تھی .

بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی سابق بالی ووڈ اداکارہ ثناء خان نے اپنی شادی سے قبل اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا .

اس موقع پر ثناء خان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّٰہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی .

. .

متعلقہ خبریں