بھکر سے کراچی جانے والی بس میں مسافر خاتون سے مبینہ زیادتی ، ملزم گرفتار

راولپنڈی ، اوکاڑہ (قدرت روزنامہ)بھکر سے کراچی جانے والی بس میں مسافر خاتون سے مبینہ زیادتی ، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا . میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ کنڈیکٹر نے اسے بس میں زیادتی کا نشانہ بنایا ہے .

پولیس کے مطابق متاثرہ

خاتون بھکر سے کراچی جا رہی تھی، خاتون نے جام پور پہنچ کر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی . پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے بس کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے . پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ خاتون کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے . دوسری جانب اوکاڑہ میں تھانہ صدر کے انچارج انویسٹی گیشن کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے . میڈیا رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ میں تھانہ صدر کے انچارج انویسٹی گیشن حامد رشید پر خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا جس کے بعد مذکورہ افسر کو گرفتار کرکے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے . پولیس کے مطابق جس خاتون نے زیادتی کا الزام عائد کیا اس کی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ صدر میں چل رہا تھا اور انچارج انویسٹی گیشن حامد رشید اس کیس کا تفتیشی افسر تھا، خاتون کی جانب سے زیادتی کا الزام عائد کیے جانے کا ڈی پی او حسن اقبال نے نوٹس لیا اور ان کے نوٹس لینے کے بعد مذکورہ افسر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں