لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشری مانیکا فلم ہیرا پھیری کے مرکزی کردار تھے . شوہر خزانہ لوٹ رہا تھا بیوی پراپرٹی ڈیلرز لوٹ رہی تھی .
بشریٰ مانیکا نے پردے کا سہارا لے کر وزیراعظم ہائوس کا ناجائز استعمال کیا . کیا کسی مہذب معاشرے میں خاتون اول اس حد تک بھی گرسکتی ہی عمران نیازی نے پاکستان کو اپنے باپ کی جاگیر سمجھ کر لوٹا ہے .
چیلے اور چمچے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالتے رہے کرپٹ آقا ملک کی جیب تراشتا رہا ہے . تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کرکے تحریک فراڈ رکھ لینا چاہیے . انہوں نے کہا ایک فرح گوگی اور جمیل گجر نے الگ سے اپنی دکان چلائی ہوئی تھے . فرح خان اصل میں بشریٰ مانیکا کی فرنٹ وومن تھی . عمران خان بشریٰ مانیکا کا شیلٹر تھا اور بشریٰ مانیکا فرح خان کی شیلٹر تھی . قوم کو دو روٹیوں کی بجائے ایک روٹی کھانے کا مشورہ دینے والے اور کفاعت شعاری مہم چلانے والے خود ہیرے،پلاٹ اور انگوٹھیاں کھاتے رہے ہیں . پوری قوم کیلئے باعث شرمندگی ہے کہ پاکستان کا وزیر اعظم اور خاتون اول ملکر کرپشن اور حصے وصول کرتے رہے .
. .