عید پر بھی لوڈشیڈنگ ہو گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عید پر بھی لوڈشیڈنگ ہو گی . ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جن فیڈرز پر زیادہ لوگ بل نہیں دیتے وہاں زیادہ لوڈشیڈنگ ہو گی .

تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں بڑا اضافہ ہوا ہے . تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد سے 600 میگا واٹ بجلی منصوبے میں شامل ہوئی . بجلی کی منصوبے نہ چلنے کی وجہ سے پاکستانی عوام کو لوڈشیڈنگ کا عذاب بھگتنا پڑا .
خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پچھلے سالوں کی نسبت کوئلے کی قیمتوں میں 4 گنا اضافہ ہوا . شہباز شریف آئندہ چند دنوں میں سولر پراجیکٹ کا خود اعلان کریں گے . انہوں نے کہا کہ سولر پینل پر ایک جامع پیکج کی تیاری ہو رہی ہے . ملک میں جیسے جیسے طلب بڑھتی گئی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا .
5 ہزار800 میگا واٹ کے بجلی کے منصوبے ایندھن نہ ہونے کی وجہ سے نہ چل سکے .

بل دینے والے فیڈز پر لوڈشیڈنگ بہت کم ہو گئی،نہ دینے پر لوڈشیڈنگ ہو گیی، لوڈشیڈنگ ایک فارمولے کے تحت ہوتی ہے . گھریلو صارفین کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں . تمام سرکاری عمارتوں کو درجہ بہ درجہ شمسی توانائی پر منتقل کریں گے . پاکستانی کوئلے سے بڑی مقدار میں بجلی پیدا کی جا سکتی ہے . وزیر توانائی خرم دستگیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے آخری سال بڑی ڈکیتی کی تھی،پچھلے 2 مہینوں میں صنعتوں کو ایک منٹ بھی بجلی بند نہیں ہوئی .
خیال رہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار 787 میگاواٹ تک پہنچ گیا . ملک کے مختلف علاقوں میں 14 گھنٹوں کو لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے . لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 سے 18 گھنٹے تک جا پہنچا . ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 21ہزار213 میگاواٹ ہے . جبکہ بجلی کی کل طلب 29 ہزار میگاواٹ ہے .

. .

متعلقہ خبریں