اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان مزید اقتدار میں رہتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا . ادارے نیوٹرل ہوئے تو ملک بچ گیا .
انہوں نے مزید کہا عمران خان کی نالائقی کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے . انہوں نے عمران خان کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم آئین دیکھ کر خود سے سوال کریں کہ غدار کون ہے .
وفاقہ وزیر نے مزید کہا بھارتیوں اور یہودیوں سے پیسے لینا غداری نہیں تو اور کیا ہے . وفاقی وزیربرائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان اداروں پر تنقید کرکے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں . عمران خان نے ملکی معیشت تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، وہ مزید اقتدار میں رہتے تو ملک ڈیفالٹ کر جاتا .
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق نالائق وزیراعظم نے عالمی سطح پر پاکستان کو تنہائی کا شکار کیا لیکن اب دنیا وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو عزت دے رہی ہے اور ان کے غیر ملکی دوروں کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں . وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی نالائقی کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے . جب کہ وفاقی وزیرپلاننگ ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ عمران خان جو کرررہے ہیں وہ اپنی سیاسی قبر کھود رہے ہیں، اب ان کا مقدر سڑکوں پر دھکے کھانا ہی رہ گیا ہے .
نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویومیں وفاقی وزیر پلاننگ ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاکہ گوادر کی بندرگاہ سب سے گہرا پورٹ ہے، اور اسی خوبی کے باعث ہی سی پیک کا منصوبہ یہاں شروع کیا گیا، اور ڈیپ سی پورٹ ہی سی پیک کا گیٹ وے ہے . وفاقی وزیر نے بتایا کہ عمران خان نے سی پیک منصوبے کو تباہ کرنے کی ہرممکن کوشش کی، ان سے پورٹ کی دیکھ بھال کے لئے پیسے مانگے جاتے رہے لیکن سابق حکومت نے پورٹ کی صفائی کے لئے ایک روپیہ نہ دیا اور نتیجتاً گوادرکے ڈیپ سی کا لیول14 میٹر سے کم ہوکر11 میٹررہ گیا ہے، اور کوئی بڑا بحری جہازگواردر پورٹ پر لنگرانداز نہیں ہوسکتا .
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے 4 سالوں میں سی پیک پر ایک ڈالر کا منصوبہ نہیں لگایا، چین کے پاس 123 ملین ڈالرپورٹ کی گہرائی کوصاف رکھنے کے لیے پڑے رہے، لیکن ان سے ہماری حکومت نے رابطہ ہی نہیں کیا، اب ہم نے پاکستان نیوی کو گوادر پورٹ کے سروے اور صفائی کے لیے ٹاسک دے دیا ہے .