سیاست میں بدکلامی شریف خاندان نے متعارف کروائی، فرخ حبیب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سیاست میں بدکلامی شریف خاندان نے متعارف کروائی، آج بھی اس خاندان کا پورا زور بیہودگی کے فروغ پر لگا ہے، فرخ حبیب کا مریم نواز کے بیان پر ردعمل . تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما فرخ حبیب نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں بدکلامی اور اوباش پن شریف خاندان نے متعارف کروایا، آج بھی اس خاندان کا پورا زور بیہودگی کے فروغ پر ہی لگ رہا ہے .


انہوں نے کہا کہ بھگوڑے چور کی جھوٹی دختر ملک میں بداخلاقی کی ہر مہم کی سرپرستی کررہی ہے،سر تا پا اس کرپٹ اور جھوٹی خاتون کے شر سے عدلیہ و فوج سمیت کوئی محفوظ نہیں، وزیراعظم ہاؤس میں عوام کے پیسوں سے یہ جھوٹی خاتون فوج اور عدلیہ کے خلاف مہم چلاتی ہے .

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں مائیں بہنیں بیٹیاں عفت و عصمت کی علامت ہیں، یہ بیہودہ خاتون آڈیو ویڈیوز کا مکروہ دھندہ کرتی ہے، این آر او ٹو نے چوروں کو 1100 ارب ہضم کرنے ہی کی اجازت نہیں دی بلکہ مریم صفدر جیسوں کو سیاست و معاشرت میں غلاظت پھیلانے کی بھی کھلی چھوٹ دی ہے .

فرخ حبیب نے کہا کہ اس کا کرپٹ مفرور باپ بھرے جلسوں میں عسکری قیادت پر کیچڑ اچھالتا تھا، اس جھوٹی خاتون کا باپ حکومت میں تھا تو اپنی سرپرستی میں ڈان لیکس جیسی وارداتیں کرتا رہا، اس جھوٹی خاتون کو اپنی اور باپ کی جائیدادوں کے علاوہ ہر بات کی خبر ہے . فرخ حبیب نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس جھوٹی خاتون اور اس کے باپ کا حرام کا زیادہ تر پیسہ ملک سے باہر ہے،عوامی تکالیف کا احساس اس کے باپ کو تھا نہ اس کو اور اس کے چچا کو ہے، چوروں کا ٹبر اپنی چوری بچانے اور سیاست میں گند ڈالنے آیا تھا، دونوں کام پورے زور سے کررہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں