پی ٹی آئی نے ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ، تفصیلات اور شواہد ہمارے پاس آ چکے ہیں،خواجہ آصف کاانکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی ہے، ہم نے اس سے متعلقہ تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے .

اپنے ایک بیان میں وزیر دفا ع نے کہا پی ٹی آئی کے راہنما کی ملاقات اور امریکی حکومت سے معافی تلافی کی تمام تفصیلات اور شواہد ہمارے پاس آ چکے ہیں .

پاکستان میں امریکہ کے خلاف نعرے لگانے والا امریکہ کے پیر پکڑ رہا ہے . عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ ہم سے غلطی ہوگئی ہے، سلسلہ وہیں سے شروع کیا جائے جہاں سے ٹوٹا تھا . انہوں نے کہا عمران خان نے امریکی سفارت کار کا پیغام دیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں . عمران خان کی ہوا نکل گئی ہے، ڈونلڈ لو سے منتیں ترلے کئے جا رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں