مجھے پہلی بار 4سال کی عمر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اداکارہ نادیہ جمیل کا انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ وہ پہلی بار 4سال کی عمر میں زیادتی کا شکار ہوئی تھیں . نادیہ جمیل نے ٹوئٹر پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں ان کے بچپن سے لے کر جوانی تک کی تصاویر شامل ہیں .

ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلی بار 4سال کی عمر میں زیادتی کا نشانہ بنی تھیں، دوسری بار 9 سال کی عمر میں اور تیسری بار 17یا 18 سال کی عمر میں ان کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی . نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ مجھے گہرے ڈپریشن، اداسی، خوف اور شرمندگی سے لڑنے میں 2سال لگے . اداکارہ نے سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ میں اب کہاں ہوں؟ مجھے شفا ملی، میں ناصرف زندہ رہی بلکہ ترقی کی منازل بھی طے کیں . انہوں نے کہا کہ یہ درد سے سکون تک کا سفر تھا، جو میں نے طے کیا .

. .

متعلقہ خبریں