سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا بچے کی بازیابی کیس میں دعا زہرا کا تذکرہ

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا بچے کی بازیابی کیس میں دعا زہرا کا تذکرہ ہوا ، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ڈی ایس پی شوکت شاہانی سے کہا دعا زہرا کیس میں تو آپ نے مہربانی کردی ، اس کیس میں بھی تو مہربانی کریں .

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا بچے کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ لاپتا بچے کی بازیابی کے لیے آپ کچھ نہیں کررہے .

جس پر ڈی ایس پی شوکت شاہانی نے عدالت کو بتایا کہ میں نے زہرا کیس میں اچھی تفتیشی کی ہے تو جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ دعا زہرا کیس میں تو آپ نے مہربانی کردی ہے، ہم نے دیکھا ہے آپ نے کیا تفتیش کی ہے .

جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس میں کہا کہ اس کیس میں بھی تو مہربانی کریں .

دعا زہرا کیس کے تفتیشی افسر شوکت شاہانی نے سندھ ہائیکورٹ میں غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ دعا زہرا کیس اغوا کا کیس نہیں بنتا، اس لیے سی کلاس کیا ہے، دعا زہرا کیس میں کوئی عینی شاہد نہیں ملا .

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ دعا نے مرضی سے بیان دیا کہ وہ خود گئی، دعا زہرا کی میڈیکل رپورٹ آگئی ہے کل عدالت فیصلہ کرے گی ،

شوکت شاہانی کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیقات کے مطابق دعا خود گئی ،اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں