آئندہ 45 دن جمہوریت اور حکومت کا فیصلہ کردیں گے ؛ شیخ رشید احمد

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی‘ ملک ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے‘ آئندہ 45 دن جمہوریت اور حکومت کا فیصلہ کردیں گے‘ 20 نشستوں پرضمنی انتخاب فیصلہ کن ہوگا . تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کیہ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں 400 ٹیکسٹائل ملیں بند ہوگئی ہیں ، بھارت سے تجارت ، اسرائیل سے دوستی اور ڈرون بیسس کی اجازت ان کا ایجنڈا ہے لیکن حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے اور ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے .


سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ دنیا کا مہنگا ترین ملک پاکستان ہے لیکن ابھی 9 روپے فی یونٹ مزید بجلی مہنگی ہوگی ، 31 فیصد مہنگائی اور 15فیصد شرح سود بڑھ گئی ہے ، اب سرمایہ کاری کون کرے گا ، سولر ایجنسی کی کمیشن کے پیچھے اصل چہرہ شہباز شریف خاندان کا ہے .

شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس وقت وزارتوں کا جمعہ بازار لگا ہے کیوں کہ منی لانڈرزحکمران بن گئے اور لوٹ مار کا بازار گرم ہے ، عام لوگ بھوک سے مر رہے ہیں گورکن تماشا دیکھ رہےہیں، آئندہ 45 دن جمہوریت اورحکومت کا فیصلہ کردیں گے ، 20نشستوں پرضمنی انتخاب فیصلہ کن ہوگا .

علاوہ ازیں اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ 17جولائی کو ملکی سیاست میں کہرام یا پھر خوبصورت انجام ہوسکتا ہے، پی ٹی آئی ورکرز نے پولنگ اسٹیشنز پر ذمہ داری نبھائی تو تحریک انصاف ہی جیتے گی، اگر کسی نے جھرلوپھیرا تو پھر مرلو ہوجائے گا، اگر کوئی غلط فیصلہ ہوا تو درست کیا جاسکتا ہے، لڑائی گینگ آف تھری کے ساتھ ہے، یہ جو انڈیا سے تجارت اور اسرائیل سے دوستی کرنے لگے ہیں، بجلی گیس مہنگا کررہے ہیں، پہلے کہہ چکا ہوں جولائی کا مہینہ اہم ہے .
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا ادارہ ہے، ہمیں اپنے ادارے پر فخر ہے ، اگر کچھ فیصلوں سے غلط فہمیاں جنم پائی ہیں تو اس کو ختم کیا جاسکتا ہے، عمران خان نے لوگوں کو ہمیشہ کہایہ لوگ چور ہیں، وفاقی حکومت کنارے پر لگی ہوئی ہے، 17جولائی کو ملک کی سیاست میں کہرام بھی ہوسکتا ہے اور خوبصورت انجام بھی ہوسکتا ہے، اگر پی ٹی آئی ورکر انتہائی ذمہ داری کے ساتھ پولنگ اسٹیشن پر ڈیوٹی دیتا ہے اور ووٹرز کو قائل کرتا ہے تو پھر پی ٹی آئی کا الیکشن ہوگا، اور عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان اگست میں ہوجائے گا .

. .

متعلقہ خبریں