اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی طیبہ گل کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے میری ویڈیوز حاصل کر کے نیب میں اپنے کیس بند کر ا لیے . طبیہ گل کے الزامات پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے ردِعمل دیا ہے .
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب دو جھوٹے مل جائیں تو یہ ہوتا ہے .
وزیراعظم ہاؤس کی انٹری کی تمام تفصیلات ایک حاضر سروس بریگیڈئیر کے پاس ہوتی ہیں جو وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری کے طور پر کام کرتے ہیں . وہاں سے معلومات لے لیں پتہ چل جائے گا یہ دونوں جھوٹ بول رہے ہیں .
. خیال رہے کہ طبیہ گل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے میری ویڈیوز حاصل کر کے نیب میں اپنے کیس بند کر ا لیے اور مجھے انصاف فراہم کرنے کا وعدہ کر کے ڈیڑھ ماہ وزیراعظم ہاؤس میں رکھا .
جب دو جھوٹے مل جائیں تو یہ ہوتا ہے . پازیب بھائی تو جھوٹا تھا ہی اب یہ بی بی بھی . وزیراعظم ہاؤس کی انٹری کی تمام تفصیلات ایک حاضر سروس بریگیڈئیر کے پاس ہوتی ہیں جو وزیراعظم کے ملٹری سیکرٹری کے طور پر کام کرتے ہیں . وہاں سے معلومات لے لیں پتہ چل جائے گا یہ دونوں جھوٹ بول رہے ہیں pic.twitter.com/QqsZw3NfXQ
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 7, 2022
طیبہ گل نے کہا کہ جنسی ہراسانی کی شکایت وزیراعظم کے پورٹل پر کی تو وزیراعظم کے سیکرٹری اعظم خان اور طاہر اے خان نے مجھے بلوا لیا اور مجھ سے ویڈیوز حاصل کر لیں،ایک دو دن بعد وہ ویڈیوز میری اجازت کے بغیر ٹی وی پر چلائی گئیں اور پھر میری تردید بھی چلا دی گئی اور میں نے اس بات پر احتجاج بھی کیا . ان کا کہنا تھا کہ جاوید اقبال کی جنسی ہراسانی کی شکار اور بھی خواتین مجھ سے رابطے میں ہیں،اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم پر بھی نیب کا بہت دباؤ تھا کہ طیبہ گل کو نہ بلایا جائے .
انہوں نے کہا کہ جاوید اقبال اب بھی لاپتا افراد کمیشن کے سربراہ ہیں،کسی اور ملک میں ہوتے تو جیل جا چکے ہوتے . اس کے علاوہ طیبہ گل نے عمران خان اور جاوید اقبال کے علاوہ اور بھی متعدد کرداروں کے نام لیتے ہوئے کہا کہ نیب لاہور کے ڈائریکٹر جنرل شہزاد سلیم کے سامنے میرا دوپٹہ کھینچا گیا، میرے کپڑے اتارے گئے اور میری ویڈیو بنائی گئی جو بعد میں یہ لوگ میرے شوہر کو دکھاتے تھے .