عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے باوجود عید سے قبل ملک میں سونا مزید مہنگا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہوگیا تاہم عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہو گئے .

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں200روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ42ہزار200روپے ہو گئی اسی طرح 172روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ21ہزار914روپے پر جا پہنچی تاہم 2ڈالر کی کمی سے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا1742ڈالر کا ہوگیا .

. .

متعلقہ خبریں