چیئرمین سینیٹ کو غلاف کعبہ کی تیاریوں میں حصہ لینے کا شرف حاصل ہوگیا

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ) سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کو غلاف کعبہ کی تیاریوں میں حصہ لینے کا شرف حاصل ہوگیا .

چیئرمین سینیٹ ان دنوں فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے مکہ میں موجود ہیں جہاں گزشتہ روز صادق سنجرانی نے غلاف کعبہ کی تیاریاں دیکھی اسی دوران کعبے کا غلاف تیار کرنے کی سعادت بھی حاصل کی .

اس موقع پر نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران صادق سنجرانی نے غلاف کعبہ کی تیاریوں میں حصہ لینے پر خوشی کااظہار کیا اور کہا کہ یہ ان کے لیے باعث سعادت ہے . انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب مضبوط اسلامی رشتوں میں بندھے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں