تحریک انصاف اور احسن اقبال میں لفظی جنگ چھڑ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) احسن اقبال کے ساتھ گذشتہ روز پیش آنے والے واقعہ کے بعد تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما ایک دوسرے پر تاک تاک کر لفظی وار کرنے میں مصروف ہیں . اوردونوں سیاسی مخالفین میں نئے بیانات کا سلسلہ چل نکلا ہے .

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے احسن اقبال کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ احسن اقبال کی پریس کانفرنس سیاسی اشرافیہ کی زمینی حقیقتوں سے دوری ہے .
سیاسی مینڈیٹ چوری کرنے پر لوگ آپ کے خلاف ہیں . سابق وفاقی وزیر نے ٹویٹر پر مزید کہا کہ ملک میں سیاسی استحکام سے ہی سماجی استحکام ممکن ہے . یہ نظام طاقت پر قائم نہیں رہ سکتا،الیکشن کراو .

واضح رہے کہ اس سے پہلے احسن اقبال نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان پچھلے10سال سے کردار کشی کی مہم چلا رہے ہیں .

اگر عمران خان اتنا مخلص ہوتا تو اس طرح کے کام کرنے پر نہ اکساتا .

عمران خان کے حمایتیوں سے کہتا ہوں سوچیں آپ کا لیڈر آپ سے کتنا مخلص ہے . فاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین موجود ہونے کے باعث قانونی کارروائی کرنے سے گریز کیا . ہر طبقے نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے،چند افراد نے خواتین اور بچوں کو آگے کر کے ہلڑ بازی کی . میرے ساتھ کوئی سیکیورٹی گارڈ یا حمایتی ہوتا تو صورتحال گھمبیر ہو سکتی تھی،احسن اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اگر ہم نے ایسے رویوں کی حوصلہ شکنی نہ کی تو خانہ جنگی ہو سکتی ہے .
معاشرے میں نفرت کے بیج بو دیئے جائیں تو وہ نکالے نہیں جا سکتے،ہمیں معاشی مسائل کا سامنا ہے جنہیں ایک دو سال میں حل کیا جا سکتا ہے،لیکن جب نفرت کا بیج بویا جائے تو اسے نکلنے میں کئی سال لگتے ہیں . خیال رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ ریسٹورنٹ میں خاتون کی بدتمیزی کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا

. .

متعلقہ خبریں