راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی قصابوں نے مویشی منڈی کی رونق ختم کردی ہے .
ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ بے روزگاری عام ہے اور سرمایہ کاری نایاب .
غریب گھریلو سامان بیچ رہا ہے،
بچوں کو اسکولوں سے اٹھا رہا ہے . پٹرول اور بجلی کے بعد اب گیس کی قیمت بڑھے گی تو لگ پتا جائے گا .
سابق وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حاجی واپسی پر 2 کنکریاں امپورٹڈ شیطانوں کے لیے پاکستان ساتھ لائیں،
مہنگائی کی شرح34فیصد بڑھ گئی ہے،غریب کوبھاشن نہیں راشن چاہیے . شیخ رشید نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخاب کا نتیجہ
سیاسی منظرنامہ بدل سکتاہے،حکومت صرف اپنے کیسز ختم کروارہی ہے،ابھی گیس اور بجلی کی قیمتیں اور بڑھیں گی،
میرے 3 سکیورٹی اہلکاروں کو واپس بلا کرحکومت نیکم ظرفی اورذہنی پستی کا ثبوت دیا ہے .
. .