طوفانی بارشوں کے باعث حب ڈیم اوور فلو ہونے کے قریب

کراچی(قدرت روزنامہ) طوفانی بارشوں کے باعث حب ڈیم اوور فلو ہونے کے قریب، ڈیم میں کراچی کیلئے کئی سال کا پانی ذخیرہ ہو گیا، پانی کی سطح 338 فٹ ہوگئی، بارش کے اگلے اسپیل میں ڈیم اوور فلو ہو گا . تفصیلات کے مطابق جنرل منیجر واپڈا عامر مغل نے کہاہے کہ حب ڈیم میں پانی کی سطح 338 فٹ ہوگئی ہے، بارش کے اگلے اسپیل میں ڈیم اوور فلو ہو گا .


میڈیا سے بات کرتے ہوئے جی ایم واپڈا عامر مغل نے کہا کہ حب ڈیم سے 1.15 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ تیار ہے، کے الیکٹرک بجلی خریدنے پر رضامند ہوگئی ہے . انہوں نے کہا کہ کراچی اور بلوچستان جانے والی کینال پر بجلی پیدا ہوگی . مون سون کا مضبوط سسٹم آج سندھ میں داخل ہوگادوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سی17 جولائی کے درمیان موسلادھار بارش ہو سکتی ہے .

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 14 جولائی سے مون سون کا مضبوط سسٹم سندھ میں داخل ہو سکتا ہے، یہ سسٹم 18 جولائی تک اثر انداز رہے گا . ٹھٹھہ، بدین، عمر کوٹ، میرپور خاص سمیت دیگر اضلاع میں 18 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے، تیز بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں . جبکہ یم ڈی واٹر بورڈ رفیق قریشی کا کہنا تھا کہ ڈیم میں پانی کا اضافہ شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ حب ڈیم سے شہر کو یومیہ 100 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، جبکہ حب ڈیم بھرنے کے بعد شہر کو یومیہ 100 ایم جی ڈی پانی کے حساب سے تین سال تک فراہمی جاری رہے گی .

. .

متعلقہ خبریں