زین قریشی کی 10 ووٹوں کے بدلے موٹرسائیکل کی پیشکش، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے 17 جولائی کے ضمنی انتخاب سے پی ٹی آئی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کے بیٹے اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی زین قریشی کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا . میڈیا رپورٹس کے مطابق پی پی 217ملتان سے پی ٹی آئی کے امیدوار زین قریشی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیاگیا .


زین قریشی پر 10 ووٹوں کے بدلے ایک موٹرسائیکل دینے کی پیشکش کا الزام عائد کیا گیا . الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حیدر ریاض نے معاملے کی انکوائری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا . اسٹنٹ کمشنر صدر اور سیکرٹری آر ٹی اے کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا . ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسسر کی جانب سے انکوائری آفیسر کو جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے .

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے امیدواروں کو جرمانے عائد کردیئے . ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پی پی83 خوشاب نے امیدواران حامد محمود وڈھل اور ملک آصف بھاہ پر متعدد بار ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 46ہزار پانچ سوروپے جرمانہ عائد کیا .
دونوں امیدواران کو آج7 جولائی تک جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں . اسی طرح ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پی پی 83 خوشاب نے سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر سمیرا ملک کو اسلحہ رکھنے پر46ہزار پانچ سوروپے جرمانہ عائد کیا . ترجمان کے مطابق سمیرا ملک کو بھی آج7 جولائی تک جرمانہ ادا کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں . خیال رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں انتخابات 17جولائی کو ہوں گے، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن اس وقت الیکشن جیتنے کے لیے بھرپور انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہے .

. .

متعلقہ خبریں