منی لانڈرنگ کیس، شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز اور ملزم طاہر نقوی اشتہاری قرار

لاہور(قدرت روزنامہ) ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے . لاہور کی سپیشل کورٹ سینٹرل کے جج نے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت کی .

عدالت نے شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز اور ملزم طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دے دیا . عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلی .
دونوں ملزمان عدالت طلبی کے باوجود پیش نہیں ہورہے تھے . عدالت نے شریک ملزم مقصود کی ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تفصیل بھی مانگ لی . عدالت نے کیس کی سماعت 30جولائی تک ملتوی کر دی . عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظوری کر لی . عدالت نے آئندہ سماعت پر شہباز شریف کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے .

خیال رہے کہ عدالت نے 21 مئی 2022ءکو وزیر اعظم کے بیٹے سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے .

دوران سماعت ایف آئی اے پراسیکیوٹر فاروق باجوہ نے شہباز شریف سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم فوری طور پر عائد کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ چالان میں جو ملزمان اشتہاری ہیں پہلے ان کے خلاف کارروائی مکمل کریں ، تمام ملزمان پر اکٹھے ہی فرد جرم لگائی جائے . عدالت نے استفسار کیا کہ پراسکیوشن چار ماہ کیوں خاموش رہی ، کیا ملزمان کو فائدہ پہنچانا تھا؟ پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت نے تاحال چالان میں ملزموں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اشتہاری نہیں کیا ، اگر اس کیس کو ایسے ہی لے کر چلیں گے تو آگے جا کر ملزمان کو فائدہ ہوسکتا ہے .
اس پر جج اعجاز حسن اعوان نے ریمارکس دیے کہ میں نے تو اشتہاری قرار دینے کا آرڈر جاری کر رکھا ہے ، جس پر وکیل نے بتایا کہ عدالت نے چالان میں سرخ رنگ سے تحریر کیے گئے اشتہاری ملزمان کے مطابق آرڈر جاری کیا .

. .

متعلقہ خبریں