عدالت کا احترام ہے مگر فیصلے نے ابہام میں مزید اضافہ کیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے حوالے سے دیے گئے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عدالت کا احترام ہے مگر فیصلے نے ابہام میں مزید اضافہ کیا . بابر اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالت کا احترام ہے مگر فیصلے نے ابہام میں مزید اضافہ کیا ہے، سب جانتے ہیں پاناما کمیشن سپریم کورٹ نے بنایا تھا .


پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سائفر سارے اداروں کو بھجوایا گیا، آزاد عدالتی کمیشن بنائے بغیر سائفرخود مختاری پر سوالیہ نشان رہے گا . بابر اعوان نے کہا کہ یہ داغ اچھے نہیں ہوتے . سپریم کورٹ کے فیصلے پر گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سن کر بڑی تکلیف ہوئی، سپیکر نے خفیہ مراسلہ چیف جسٹس کو انکوائری کیلئے بھجوایا، خط کابینہ، پارلیمنٹ اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے سامنے بھی رکھا گیا، اس سے زیادہ کیا کرسکتا تھا امریکی انڈر سیکرٹری کی دھمکی 22 کروڑ عوام کی توہین تھی، سپریم کورٹ نے کہا مراسلے کی کوئی تحقیقات نہیں ہوئیں، بڑے ادب سے ہمیشہ عدلیہ سے مخاطب ہوتا ہوں، میری تحریک کا نام ہی انصاف لانا ہے .

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) جمعہ کو ہوگا، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قانونی کارروائی پر مشاورت ہوگی،اجلاس کے ایجنڈے میں زائد المعیاد ویزے پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کیلئے مہلت کی اسکیم کی منظوری بھی شامل ہے . نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) سیلاب کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی گی جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 5 اور 7 جولائی کے فیصلوں کی توثیق بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی غور ہوگا اور سپریم کورٹ کے اسمبلی کی تحلیل سے متعلق کیس کے فیصلے کی روشنی میں کارروائی پر مشاورت ہوگی . ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو آئی ایم ایف سے معاہدے پر بھی اعتماد میں لیے جانے کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں