عمران ریاض کو زہر دینے کا شبہ تھا، ذمہ داروں کو شرم آنی چاہئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے معروف اینکر عمران ریاض کی جیل کی ویڈیو پر ردِعمل دیا ہے . انہوں نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض کو ایسی جیل میں رکھا گیا جہاں مہذب ممالک جانور کو بھی نہ رکھیں .

عمران ریاض کو زہر دینے کا شبہ تھا، ذمہ داروں کو شرم آنی چاہئے .
ایسے اقدام خوفزدہ کرنے کی بجائے عوام کے غصے میں اضافہ کرتے ہیں . عمران خان نے کہا کہ اس سے بدمعاشوں اور ان کے ہینڈلرز کے خلاف عوام کے غصے میں اضافہ ہوتا ہے .

. خیال رہے کہ حال ہی میں متعدد مقدمات میں ضمانت پانے والے اینکر پرسن عمران ریاض خان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا . بتایا گیا ہے کہ عمران ریاض لاہور سے دبئی جانے کیلئے لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو امیگریشن حکام نے انہیں طیارے سے آف لوڈ کردیا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ نام بلیک لسٹ میں شامل ہونے کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا، واقعے سے متعلق اعلی افسران کو آگاہ کردیا گیا ہے . آف لوڈ کئے جانے کے بعد عمران ریاض اپنی رہائشگاہ واپس روانہ ہوگئے . چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیتے ہوئے آئندہ ورکنگ ڈے پر انہیں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا ،

اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے صحافی عمران ریاض پر مقدمات اندراج کے خلاف درخواست کی سماعت کی جہاں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت پیش ہوئے اور بتایا کہ انہوں نے فائل کو دیکھا ہے اس پر تفصیلی جواب کی ضرورت ہے، اگر یہ مجسٹریٹ کے روبرو پہلے ورکنگ ڈے پر پیش ہونے کی گارنٹی دیں تو ضمانت پررہا کر دیا جائے، ہمیں عمران ریاض کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا .
اس پر فاضل عدالت نے کہا کہ عمران ریاض حلف دیں کہ آپ مجسٹریٹ کے سامنے پیشی تک ایسا متنازعہ بیان نہیں دیں گے جس سے معاملات خراب ہوں جس پر عمران ریاض نے عدالت کو یقین دہائی کرائی کہ وہ کوئی ایسا بیان نہیں دیں گے، عمران ریاض کی جانب سے یقین دہائی کرائے جانے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت سے استدعا کی کہ چکوال کیس میں ضمانت دیدی جائے اس کے علاوہ کسی ایف آئی آر میں گرفتاری نہیں ہے، جس پر لاہور ہائیکورٹ نے عمران ریاض کی ذاتی مچلکوں پرضمانت منظور کرلی اور سماعت 19 جولائی تک ملتوی کردی .

. .

متعلقہ خبریں