عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 ڈالر فی بیرل تک کمی ہوئی ہے . غیر ملکی میڈیا کے مطابق ستمبر کیلئے ہونے والے سودوں میں برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت 4.05 ڈالر کمی کے بعد 95.52 ڈالر ہوگئی .

اس کے علاوہ اگست کی ڈلیوری کیلئے ہونے والے سودوں میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 4.67 ڈالر کمی کے بعد 91.63 ڈالر فی بیرل ہوگئی . ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں حالیہ کمی کی وجہ امریکی حکومت کی جانب سے شرح سود میں رواں ماہ ممکنہ اضافہ ہے جس سے مہنگائی اور تیل کی طلب میں اضافے کا خدشہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں