لیگی کارکنوں نے شاہ محمود قریشی کو پولنگ اسٹیشن میں داخلے سے روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے شاہ محمود کو پولنگ سٹیشن میں جانے سے روک دیا . تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ن لیگ کے کارکنوں نے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے روک دیا ہے .

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر بیٹھے گلو بٹ تحریک انصاف کے ووٹرر کو ووٹ نہیں ڈالنے دے رہے پی ٹی آئی ووٹرز کو کیا کہا جا رہا ہے ؟ . انکا کہنا تھا کہ پرایزائیڈنگ افسر گلو بٹ بن گیا ہے، ووٹ نہیں کاسٹ کرنے دے رہا، شیر والی پرچی لے کر آؤ اس کا ووٹ کاسٹ ہوگیا، آدھا گھنٹہ ووٹر کو خوار کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں