لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس،عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم عمران خان کی لانگ مارچ کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پانچ مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظور ہو گئی . اسلام آباد کی مقامی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ عبدالغفور کاکڑ نے کیس پر سماعت کی .

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عدالت میں پیش نہ ہوئے اور ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جیسے منظور کر لیا گیا .
عدالت نے عمران خان کو پانچ پانچ ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا . عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دیے . عمران خان کے خلاف تھانہ بہارہ کہو، لوہی بھیر، کورال اور سہالہ میں مقدمات درج ہیں . واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کی سیشن عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کی گئی .

عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے،جج کامران بشارت مفتی نے عمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر حاضری سے استشنیٰ کے لیے دی گئی درخواست منظور کر لی . عدالت نے شاہ فرمان اور شہرام ترکئی کی عبوری ضمانت بھی پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کر لی . عمران خان کے خلاف 25 مئی کے لانگ مارچ پر اسلام آباد کے تھانوں میں مختلف مقدمات درج ہیں .
خیال رہے کہ عمران خان نے گذشتہ ماہ ایک بیان دیا تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے ان پر سخت تنقید کی جا رہی ہے . عمران خان نے کہا تھا کہ ہم فیصلہ کن وقت پر کھڑے ہیں، ہم تباہی کی طرف جاسکتے ہیں، میں لکھ کر دیتا ہوں کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو پہلے فوج تباہ ہوگی پھر ملک تباہ ہوجائے گا، کیوں کہ یہ حکومت جب سے آئی ہے روپیہ گررہا ہے، مہنگائی ہورہی ہے، اگر ہم دیوالیہ ہوجاتے ہیں تو سب سے بڑا ادارہ تباہ ہوگا، پھر یوکرین کی طرح ایٹمی اثاثے واپس لیے جائیں گے

. .

متعلقہ خبریں