ریڈ زون میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 48 گھنٹوں کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے . اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ضلع بھر میں اگلے 48 گھنٹوں کے لیے سکیورٹی ہائی الرٹ کردی .

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردیے .
تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی . ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تمام پولیس اسٹیشنز، اہم عمارات اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی سخت کردی گئی . ریڈ زون میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی . ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہے . کسی بھی غیر ضروری نقل و حرکت کی اجازت نہیں ہوگی .

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں .

. دوسری جانب پنجاب کے ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت کی بعد کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مسلم لیگ ن کے بڑوں کی بیٹھک آج ہوگی . وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کا اعلٰی سطح اجلاس طلب کرلیا . مسلم لیگ ن کا اجلاس لاہور میں ہوگا جس میں وزیراعلٰی پنجاب حمزہ شہباز سمیت سنیئر رہنما شرکت کریں گے . اجلاس میں حمزہ شہباز کے اکثریت کھو جانے کے بعد مستعفی ہونے سے متعلق فیصلہ ہوگا .
جبکہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں شکست کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا جائے گا . اجلاس میں لاہور کی نشستوں پر ہونے والی شکست کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا . مسلم لیگ ن کی جانب سے صورتحال پر تمام اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے . اتحادیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس کل اسلام آباد میں متوقع ہے .

. .

متعلقہ خبریں