عمران خان پر قسمت کی دیوی پھر مہربان سابق وزیراعظم کو ایک اور بڑی خوشخبری مل گئی ٗ بنی گالہ میں جشن کا سماں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی 5 مقدمات میں عبوری ضمانتیں پانچ ،پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی گئیں . ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ایسٹ عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں عمران خان کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی .

عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے درخواست ضمانتوں پر بحث مکمل کی .

عدالت پیش نہ ہوئے اور ان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی . وکیل نے موقف اپنایا کہ جان کو خطرہ ہے اس لئے عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے . عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی . واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ نمبر 501 ،500، لوہی بھیر میں مقدمہ نمبر 593 ، تھانہ کورال میں مقدمہ نمبر 1078 اور تھانہ سہالہ میں 462 نمبر مقدمہ درج ہے . دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں کامیابی کے بعد سوشل میڈیا پر فیض احمد فیض کی نظم شیئر کی ہے . پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں 20 نشستوں کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جب کہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی . ضمنی الیکشن میں بڑے پیمانے پر کامیابی کے بعد عمران خان نے سوشل میڈیا پر فیض احمد فیض کی نظم ‘بس نام رہے گا اللہ کا’ شیئر کی جس پر صارفین نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مبارکبادیں پیش کیں .

اس کے علاوہ عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں تمام اتحادیوں سمیت پی ٹی آئی کارکنان کا شکریہ ادا کیا . عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ سب سے پہلے میں مسلم لیگ نواز کیامیدواروں ہی کو نہیں بلکہ پوری ریاستی مشینری خصوصاً پولیس کے جبر و ستم اور مکمل طور پر ایک متعصب الیکشن کمیشن کو شکست دینے پر پاکستان تحریک انصاف کے اپنے کارکنان اور پنجاب کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں . سابق وزیر اعظم نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ میں اپنے تمام اتحادیوں مسلم لیگ ق،مجلسِ وحدت المسلمین اورسنی اتحاد کونسل کابھی شکرگزارہوں . انہوں نے لکھا کہ یہاں سیآگیکاواحد رستہ ایک ساکھ کیحامل الیکشن کمیشن کی زیرِنگرانی آزادانہ وشفاف انتخابات کاانعقادہے،کوئی بھی دوسراراستہ محض سیاسی غیر یقینی میں اضافیاورمزیدمعاشی انتشارکی جانب لے کر جائیگا .

. .

متعلقہ خبریں