محرم الحرام کا چاندکب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی


لاہور( قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے محرم الحرام کے چاند کی رویت کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی ہے .

محکمہ موسمیات کے مطابق محرم الحرام کے چاند کی پیدائش 28 جولائی 2022 کی رات 10 بج کر 54 منٹ پر ہوگی .

29

جولائی کی شام چاند کی عمر 20 گھنٹے ہوگی اس لئے قوی امکان ہے کہ محرم الحرام کا چاند 29 ذی الحجہ کو نظر آجائے گا، اس طرح یکم محرم الحرام 30 جولائی بروز ہفتہ ہونے کے قوی امکان ہیں .

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 جولائی کو ملک کے بیشتر حصوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے . 29 جولائی کو چاند نظر آنے کی صورت میں ملک میں یوم عاشور 8 اگست بروز پیر ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں