اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے . ایسا ہی ایک واقعہ اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی 10 اسلام آباد میں پیش آیا جہاں پر ایک برقع پوش لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا ہے .
لڑکی کے ساتھ نوجوان کی بدتمیزی اور ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے جس پر صارفین کی جانب سے سخت ردِعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے .
سینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر سب مردوں کے لئے ایک چیلنج ہے . ہمیں اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کی خاطر اس شخص کو ڈھونڈ کر عبرت کی مثال بنانا چاہئیے ورنہ کل کو یہی واقعہ آپکے گھر کے سامنے بھی ہو سکتا ہے .
یہ تصویر سب مردوں کے لئے ایک چیلنج ہے ہمیں اپنی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت کی خاطر اس شخص کو ڈھونڈ کر عبرت کی مثال بنانا چاہئیے ورنہ کل کو یہی واقعہ آپکے گھر کے سامنے بھی ہو سکتا ہے @ICT_Police https://t.co/NQOAHECsK8
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) July 18, 2022
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اس کیس پر پولیس ٹیم کام کر رہی ہے .
متعلقہ ایس ایچ او رابطے میں ہے، کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے .
. سوشل میڈیا پر صارفین نے پولیس سے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے . خیال رہے کہ گلی محلوں میں خواتین کو ہراساں کرنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے . اس سے قبل لاہور کے علاقے گلبرگ میں لڑکی کو ہراساں کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی .
گلبرگ میں لڑکی کو حراساں کرنے کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل گاڑی میں موجود بگڑے امیر زادے لڑکی کو گاڑی میں بیٹھنے پر مجبور کرتے رہے . پولیس کا متاثرہ لڑکی سے رابطہ ، ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی pic.twitter.com/TGHCduM86H
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) November 26, 2021
. وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ سڑک کے کنارے کھڑی لڑکی کو کار سواروں کی جانب سے ہراساں کی جا رہا ہے . سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کے مطابق متاثرہ لڑکی گلبرگ میں سڑک کنارے فٹ پاتھ کھڑی ہے . اس دوران کار میں دو افراد آتے ہیں اور گاڑی روک کر اسے گاڑی میں بیٹھنے کا کہتے ہیں . کار سوار افراد لڑکی کو کار میں بیٹھنے پر مجبور کرتے رہے .
. .