اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں . میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی داراحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےہیں .

پشاور اور شمالی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں . زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی . زلزلے کا مرکز وانا سے 64کلومیٹر دور تھا جب کہ گہرائی 188کلومیٹر تھی . . مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے .

. .

متعلقہ خبریں