اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس میں مٹھائی تقسیم کروائی، اس کے ساتھ ہی گھر میں بنایا گیا زردہ بھی تقسیم کروایا . ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی اجلاس کے دوران زردہ تقسیم کرتے وقت عمران خان نے کہا کہ کہا کہ اسے خصوصی طور پر بنوایا ہے .
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیاسی قانونی اور انتظامی معاملات سے متعلق کمیٹی قائم کی گئی .
عمران خان نے کہا کہ پوری ٹیم نے پنجاب الیکشن میں بھرپور محنت کی، پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے، نوجوانوں نے دھاندلی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا . عمران خان نے کہا کہ عوام نے پہلے کی طرح اب بھی ان چوروں کو مسترد کردیا ہے . تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف سازش کا جواب عوام نے اپنے ووٹوں سے دیا ہے .
. .