کراچی (قدرت روزنامہ) ڈالر اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا . ڈالر قدر کے لحاظ سے روز بروز نئی منازل طے کر رہاہے،اور ڈالر ہر روز تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کوچھو رہا ہے .
پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے . جبکہ روپے کی قدر مسلسل کم ہور ہی ہے . ڈالر نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے .
ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا . انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 80پیسے مہنگا ہوا . انٹربینک میں ڈالر 221 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے . جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے مہنگا ہوا ہے . اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو کر 222 روپے کا ہو گیا . پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 215.20 روپے پر بند ہوا تھا . آج انٹربینک میں ڈالر مزید 5 روپے 80 پیسے مہنگا ہوا ہے .
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 221 روپے ہوگئی . خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 79 پیسے اضافے کے ساتھ 214 روپے 74 پیسے کا ہوگیا . جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 216 روپے پر فروخت ہوا ، اسی طرح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان ہے اور 100 انڈیکس 431 پوائنٹس کم ہوکر 41643 پر ٹریڈ کی . قبل ازیں گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے 15پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام بحالی کے معاملات طے پا جانے کے بعد جمعہ کے روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں غیر متوقع اضافہ دیکھنے میں آیا کیوں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہو جانے کے بعد کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی، تاہم کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے سے زائد کا بڑا اضافہ ہوا .
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کو کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر 1 روپے 15 پیسے اضافے سے دوبارہ 210 کی سطح سے اوپر چلا گیا .