حکومت کے 5 سے زائد ایم این اے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں،فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت کیلئے خطرہ کی گھنٹی بجادی،اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور عطار تارڑ کو متنبہ کردیا . فواد چوہدر ی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران دعوی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے 5 سے زیادہ ایم این اے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، جبکہ ہم جب چاہیں آپ کو گھر بھیج سکتے ہیں .


انہوں نے کہا کہ 23 جولائی کو پنجاب میں رانا ثناءاللہ اور عطا تارڑ کے داخلے پر پابندی لگا سکتے ہیں . انکا کہنا تھا کہ اگر شہبازشریف انتخابات کا اعلان کریں گے تو ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں،حمزہ شہباز عہدے سے الگ ہوجائیں اور پرویز الہٰی کو نظام چلانے دیں . شہباز شریف کو مشور ہ دوں گا راناثنااللہ جیسے لوگوں سے دور رہیں .
رانا ثنا اللہ یا وزیر ہوتے ہیں یا جیل میں ہوتے ہیں .

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد حکومت کو گھر بھیجنا نہیں الیکشن کرانا ہے . ہماری کوشش ہے سیاسی استحکام کے لیے کردار ادا کریں . سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام آتاہے . اچھی خاصی حکومت کو ہٹادیاگیا اور ملک کو معاشی عدم استحکام سے دوچار کیا گیا . فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو جانا ہوگا،چیف الیکشن کمشنر کے پاس آخری موقع ہے، جبکہ چیف الیکشن کمشنر کے پاس چند دن ہیں .
3ماہ پہلے ڈالر مستحکم تھا،لارج اسکیل مینوفیکچر نگ میں اضافہ ہوا . معاہدے کے باوجود مارکیٹ اور کرنسی پر اعتماد بحال نہیں ہورہا . انکا کہنا تھا کہ 22جولائی کو پنجاب میں ہماری حکومت قائم ہوجائے گی . ہم حکمرانو ں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انتخابات کی تاریخ دیں، جبکہ وینٹی لیٹر پر رہنے والی حکومت کو چاہے تو آج ہی ختم کرواسکتے ہیں . ہم پہلے ہی انتخابات کی طرف جاتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو پنجاب ضمنی الیکشن ہروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی .
انہوں نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں، الیکشن کمیشن کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں . آصف زرداری بھٹو کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے تو ن لیگ کے ساتھ کیا کھڑے ہونگے . پیپلز پارٹی صوبائی جماعت ہے،آصف زرداری چاہتے ہیں سندھ حکومت ختم نہ ہو . فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ پنجاب میں ہمارے اراکین سے ن لیگ نے رابطہ کیا اور بھاری رقم کی آفر کی . صدر اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں تو حکومت نمبر پورے نہیں کر پائے گی .

. .

متعلقہ خبریں