پاکستان اسٹاک مارکیٹ طویل عرصے بعد پہلی مرتبہ 40 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گئی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ طویل عرصے بعد پہلی مرتبہ 40 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 21 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا . تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری سیاسی غیر یقینی کی صورتحال نے ملک کی معیشت کیلئے بھی تباہ کن صورتحال بنا دی ہے .


ایک جانب کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں گراوٹ کے تمام ہی ریکارڈ ٹوٹ چکے، روزانہ کی بنیاد پر ڈالر کی قیمت میں کئی کئی روپے اضافہ ہو رہا ہے، تو دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ بھی بدترین مندی کی زد میں ہے، سرمایہ کار تیزی سے مارکیٹ سے اپنا سرمایہ نکال رہے ہیں .

جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ طویل عرصے بعد پہلی مرتبہ 40 ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گئی . جمعرات کے روز مارکیٹ میں 627 پوائنٹس کی بدترین مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 21 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا، سرمایہ کاروں کے تین سو بیس ارب روپے ڈوب گئے .

. .

متعلقہ خبریں