پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 186 ارکان شریک ہوئے، پی ٹی آئی اور(ق)لیگ کا دعویٰ

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ق کے اراکین نے وزیراعلیٰ پنجاب کیلیے 186 ارکان پورے ہونے کا دعویٰ کردیا .

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما احسن بریار اور فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے 186 ارکان پورے کرلیے ہیں .

احسن بریار نے کہا کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں مسلم لیگ ن اور اتحادیوں کو بڑا سرپرائز دے گی، جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے کئی اراکین غیر حاضر ہوں گے .

انہوں نے کہا کہ ہمارے نمبر پورے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کو اپنی فکر کرنی چاہیے کیونکہ لیگی اراکین اپنی پارٹی قیادت اور پالیسیوں سے شدید نالاں ہیں . پی ٹی آئی چیئرمین نے ہوٹل پہنچ کر اراکین اسمبلی سے ملاقات کی اور اُن کی حوصلہ افزائی کی . اُدھر مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے اراکین کی تعداد مطلوبہ نمبر سے زیاد ہ ہے .

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے 22 جولائی کو انتخاب ہونا ہے، جس کے لیے مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں نے اپنے اراکین کو ہوٹل میں قیام کروایا ہے جبکہ پی ٹی آئی اور ق لیگ نے بھی اپنے اراکین کو ائیرپورٹ کے قریب واقع ہوٹل میں ٹھہرایا ہے .

. .

متعلقہ خبریں