لاہور(قدرت روزنامہ) آصف زرداری کا نواز شریف سے رابطہ، پرویز الٰہی کو مشترکہ امیدوار بنانے پر بات چیت . آصف زرداری نے میاں نواز شریف سے پرویز الٰہی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا مشترکہ امیدوار بنانے کے حوالے سے گفتگو کی .
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے .
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے میاں نواز شریف سے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا . ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے میاں نواز شریف سے پرویز الٰہی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا مشترکہ امیدوار بنانے کے حوالے سے گفتگو کی . دوسری جانب بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ پرویزالٰہی ن لیگ اور ق لیگ کے مشترکہ اُمیدوار ہوں، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار صرف حمزہ شہباز ہیں .
ان کا کہنا تھا کہ ہم پر امید ہیں کہ حمزہ شہباز ہی وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوں گے . واضح رہے کہ آصف زرداری گزشتہ روز کئی گھنٹوں سے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر موجود تھے . آصف زرداری کی چوہدری شجاعت کے گھر آمد، پرویز اور مونس الہیٰ بغیر ملاقات چلے گئےیاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا فیصلہ آج ہوگا، مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہٰی پھر آمنے سامنے ہیں . دونوں طرف سے کامیابی کے پیشگی دعوے بھی کیے جا رہے ہیں . پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 4 بجے طلب کیا گیا ہے .