وزیراعلی پنجاب کا الیکشن ، ن لیگ کو بڑی کامیابی مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 7 کہوٹہ کلرسیداں میں مسترد شدہ ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے فاتح امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا . جیو نیوز کے مطابق ضمنی الیکشن کے دوران مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد ریٹرننگ افسر نے پی پی 7 کہوٹہ کے نتائج جاری کر دیے ہیں .

آر او پی پی 7 نے رات ڈھائی بجے مسترد ووٹوں کی جانچ پڑتال مکمل کرکے نتائج جاری کیے . مسترد شدہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ صغیر کے 12 ووٹ بڑھ گئے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر اعوان کے ووٹوں کی تعداد میں 6 ووٹوں کا اضافہ ہوا .

. .

متعلقہ خبریں