عمران خان نے ووٹ بیچنے پر پارٹی کے 20 ارکان اسمبلی کو فارغ کیا،فیصل جاوید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ دنیائے کرکٹ میں شفافیت کیلئےعمران خان نیوٹرل امپائر لے کر آئے . سابق وزیراعظم نے آزاد اور شفاف انتخابات کیلئے بھرپور جدوجہد کی،جبکہ اپنی ہی پارٹی کے 20 پارلیمنٹیرینز کو دھاندلی ووٹ بیچنے پر فارغ کیا .

فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف نے دھاندلی کیخلاف دنیا کی تاریخ کا سب سےطویل احتجاج کیا .
انہوں نے عدالت میں مقدمہ لڑا،جبکہ پارلیمنٹ سے قوانین منظور ہوئے .
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی رہنماء فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ ہم عام انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں ، غیر جانبدار الیکشن کمیشن ملک کے لیے ضروری ہے ، خوشی ہے عوام نے حق اور باطل میں فرق جان لیا ، عمران خان نے بہترین مہم چلائی ، ہمارا مطالبہ ہے عام انتخابات کی تاریخ دی جائے .
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کو اب دباؤ میں لانا کوئی بڑا مسئلہ نہیں رہا ، ان کی حکومت کو کب فارغ کرنا ہے یہ اب عمران خان کی خواہش پر ہے ، وفاقی حکومت وینٹی لیٹر پر ہے ، شہباز شریف اب کہاں کے وزیراعظم رہ گئے ہیں؟ اگلے الیکشن میں کیسے جانا ہے یہ بڑی جماعتوں کو فیصلہ کرنا ہے ، الیکشن کے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوگا اس لیے انتخابات کرانا ہوں گے ، چوہدری پرویز الہیٰ کا الیکشن بھی ہوجائے گا لیکن اس سے سیاسی استحکام نہیں آئے گا ، تمام سیاسی جماعتوں کو پختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی بحران کو ختم کرنا ہوگا .
فیصل جاوید نے کہا کہ دنیائے کرکٹ میں شفافیت کیلئےعمران خان نیوٹرل امپائر لے کر آئے،سابق وزیراعظم نے آزاد اور شفاف انتخابات کیلئے بھرپور جدوجہد کی،جبکہ اپنی ہی پارٹی کے 20 پارلیمنٹیرینز کو دھاندلی ووٹ بیچنے پر فارغ کیا .

. .

متعلقہ خبریں