آصف زرداری نے چودھری شجاعت کو پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ بنانےکا یقین دلایا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے چودھری شجاعت کوپرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کا یقین دلایا ہے . جیو نیوز کے مطابق چودھری مونس الٰہی نے سینئر صحافی انصار عباسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت نے خط میں لکھا کہ ہمارے ارکان کسی کو ووٹ نہیں دیں گے، آصف زرداری نے چودھری شجاعت کو یقین دلایا کہ چودھری پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ بنوا دیں گے، آصف زرداری نے چودھری شجاعت کو کہا کہ چودھری پرویزالٰہی ن لیگ اور اتحادیوں کے امیدوار ہوں گے .


مونس الٰہی نے کہا کہ پرویزالٰہی نے اگر وزیراعلیٰ بننا ہے تو صرف عمران خان کی جماعت کا وزیراعلیٰ بننا ہے، پرویزالٰہی کو ن لیگ یا اتحادیوں کا وزیراعلیٰ نہیں بننا ،ہم نے پارلیمانی پارٹی میں فیصلہ کیا تھا کہ پرویزالٰہی پی ٹی آئی کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے .
دوسری جانب وزارت اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی صدارت میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس ،اجلاس میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں جبکہ مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے ارکان موجود ہیں .

اس سے قبل پی ٹی آئی کی صفوں میں اس وقت ہلچل مچ گئی کہ جب پارٹی سربراہ چودھری شجاعت کا خط سامنے آیا جس میں انہوں نے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو خط میں کہا کہ ہمارے مسلم لیگ ق کے ارکان نیوٹرل رہیں گے . اس خط کا سن کر چودھری مونس الٰہی فوری حقیقت جاننے کیلئے پارٹی سربراہ چودھری شجاعت کے پاس ویڈیو بیان ریکار ڈ کرنے گئے،تاکہ ویڈیو بیان ایوان میں چلایا جائے، لیکن چودھری شجاعت نے ان کو ویڈیو بیان دینے سے انکار کردیا .
مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری مونس الٰہی نے سینئر صحافی حامد میر کو بتایا کہ میں ماموں چودھری شجاعت کے پاس ویڈیو بیان ریکارڈ کرانے گیا تھا لیکن ماموں نے ویڈیو بیان ریکارڈ کرانے سے انکار کردیا ہے، انہوں نے مجھے کوئی ویڈیو بیان نہیں دیا . ان کا کہنا ہے کہ میں بھی ہار گیا، عمران خان بھی ہار گیا لیکن زرداری جیت گیا .

. .

متعلقہ خبریں