مریم نواز کے عمران خان پر طنزیہ باونسر

لاہور (قدرت روزنامہ) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تابڑ توڑ لفظی وار کئے . مریم نواز نے کہا کہ عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں،پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے .

2018 میں پنجاب کے عوام نے مینڈیٹ نواز شریف کو دیا تھا،جو ان سے دھونس اور دھاندلی سے چھین لیا گیا .
مریم نواز نے ٹویٹر محاذ سنبھالتے ہوئے تنقیدی توپوں کا رخ تحریک انصاف کی طرف موڑتے ہوئے کہا کہ یہ جیتے جاگتے عوام کا صوبہ ہے، فتنہ خان کی اے ٹی ایم نہیں،غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ممبرز کوغلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے . انکا کہنا تھا کہ جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا،آج اسی کے لیے ووٹ مانگ رہا ہے .
اسی کو 12 کروڑ کے صوبے کا مالک بنانے کو تیار ہے .

انہوں نے کہا کہ پنجاب منی گالہ نہیں جسے آپ کبھی بزدار،کبھی گوگی،پنکی اوراس کے بیٹوں کے حوالے کر دیں .
واضح رہے کہ آج پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا دنگل ہوگا . حمزہ شہباز اور پرویز الٰہی انتخاب میں مدمقابل ہیں . اس سے پہلے تحریک انصاف نے دعوٰیٰ کیا کہ انکے 186 نمبرز پورے ہیں،186 ارکان کو اسمبلی کمیٹی روم میں پہنچا دیا گیا .
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے 186 ارکان پنجاب اسمبلی میں موجود ہیں . ادھر وزیر اعلٰی پنجاب کیلئے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی پہنچے تو صحافی نے سوال داغ دیا اور چوہدری پرویز الٰہی سے پوچھا کہ رانا ثناء اللہ کہہ رہے ہیں کہ 50 ارکان ووٹ نہیں دیں گے . چوہدری پرویز الٰہی نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ساری زندگی جس نے سچ نہیں بولا،اسکا ذکر نہ کریں، جبکہ آصف زرداری کا مشن بالکل ناکام ہو گیا . پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اب زیادہ دیر نہیں لگے گی 4 بجے تک سب کو پتہ چل جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں