پاکستان

مستقبل کے فیصلے عوام کی خواہشات کے مطابق ہونے چاہیے، اسد عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ مستقبل کے فیصلے بند کمروں میں نہیں بلکہ عوامی خواہشات کے مطابق ہونے چاہیئے۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آج آجائےگا۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان عدالتی فیصلے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علی ظفر نے آج سپریم کورٹ کی رولنگ سے لفظ لفظ پڑھ کے بتایا جس میں لکھا ہوا ہے کہ پارلیمانی پارٹی فیصلہ کرے گی کہ کس کو ووٹ ڈالنا ہے جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی آئیں میں کوئی گنجائش نہیں رہی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ چند طاقتور طبقے پاکستان مستقبل کے فیصلے کرتے ہیں لیکن اب فیصلے پاکستان کی عوام کے مطابق ہوں گے۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے کل آئین و جمہوریت کیساتھ جو کھیل کھیلا ہے اس کے بعد پیپلزپارٹی پنجاب میں دفن ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ن لیگ کی ذیلی تنظیم بن چکی ہے اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ جمہوری روایات کے ساتھ کھلواڑ ہے۔

متعلقہ خبریں