لٹیرے لیڈرز نہیں بن سکتے وزیر اعلٰی پنجاب کے الیکشن پر اداکارہ مایا علی کا ردعمل

لاہور (قدرت روزنامہ) اداکارہ مایا علیہ کا کہنا ہے کہ لٹیرے لیڈرز نہیں بن سکتے . تفصیلات کے مطابق ملک کی معروف اور نوجوان اداکارہ مایا علی کی جانب سے وزیر اعلٰی پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے فیصلے پر ردعمل دیا گیا .

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کیے گئے پیغام میں مایا علی نے کہا کہ لٹیرے لیڈرز نہیں بن سکتے .
دوسری جانب وزیر اعلٰی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر دیگر شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اپنا ردعمل دیا گیا . اداکارہ ایمن خان نےاپنی انسٹا اسٹوری میں نجی نیوز چینل کا کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پاکستان کے لئے افسردگی کا دن ہے، اللہ ہمارے ملک کو محفوظ رکھے . گلوکار فرحان سعید نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ حیرت انگیز اورناگوار بات ، قوم کے فیصلے کو بار بار کیسے چیلنج کر سکتے ہیں، یہ سیاست نہیں ہے اگر کوئی اس پر فخر کر رہا ہے .
پاکستان کے معروف لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ عوام کے ووٹ کی کوئی ویلیو نہیں ہے . اداکارہ زارا نور عباس نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو بہادر ترین قرار دیا . اداکار احسن محسن اکرام نے اپنی پوسٹ میں سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ جس طرح عمران خان کے وقت رات 12 بجے عدالتیں کھلی تھیں اس طرح اب بھی کھولی جائیں . فیروز خان نے اپنی سپریم کورٹ سے امیدیں لگاتے ہوئے کہا کہ تمام نگاہیں اب سپریم کورٹ کی جانب ہیں . جبکہ عفت عمر نے مریم نواز کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ سازشی جعلی خط سے شروع ہونے والا گیم اصلی خط پر ختم ہوا الحمداللہ .

. .

متعلقہ خبریں