عمران خان نے تین معاملات پر سیاستدانوں کیساتھ مذاکرات پر رضامندی ظاہر کی ہے ، سہیل وڑائچ نے دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان الیکشن اصلاحات، معیشت اور آرمی چیف کی تقرری پر بات چیت کیلئے تیار ہیں .

نجی ٹی وی سے گفتگو میں سہیل وڑائچ نے کہا کہ کل عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی، ان سے ملاقات میں بات ہوئی کہ سیاستدانوں میں تین معاملات پرگفتگو ہونی چاہیے

.

انہوں نے کہا کہ تین معاملات میں الیکشن اور اصلاحات، معاشی ایجنڈا اورآرمی چیف کی تقرری شامل ہے، تمام لوگ محسوس کررہے ہیں کہ سیاسی مذاکرات کی راہ ہموارہونی چاہیے .

سہیل وڑائچ کا کہنا تھاکہ عمران خان بھی مذاکرات کے لیے تیار ہیں وہ ان تینوں معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں

، امکان ہے کہ عمران خان صدر مملکت کو خط لکھیں اور وہ مذاکرات کروائیں کیونکہ تمام لوگ محسوس کررہے ہیں کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات ہونے چاہئیں .

. .

متعلقہ خبریں