پاکستان

آرمی چیف کا COAS نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 2022 کا فائنل دیکھنے کے لیے لاہور کا دورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پہلی چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 2022 کا فائنل دیکھنے کے لیے لاہور کا دورہ کیا، جہاں مختلف ہاکی لیجنڈز، اولمپئنز نے بھی قومی کھیل کی بحالی میں مدد کے لیے میچ دیکھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ٹیلنٹ ہنٹ کے طور پر پاکستان بھر کے کھلاڑیوں کے مشترکہ اقدام کو سراہا۔فائنل میچ لاہور اور ملیر ہاکی کلبوں کے درمیان کھیلا گیا۔


رانا ظہیر ہاکی کلب لاہور نے یوتھ ہاکی کلب ملیر کراچی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔مہمان خصوصی جنرل قمر جاوید باجوہ نے ٹیموں کو چیمپئنز ٹرافی اور میڈلز سے نوازا۔
جیتنے والی ٹیم کے بہترین کھلاڑی، بہترین گول کیپر، سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی، ڈیفنس اور بہترین فارورڈ کھلاڑی کو انفرادی انعامات سے نوازا گیا۔چیف آف آرمی اسٹاف نے کلبوں کے نمائندوں سے ملاقات بھی کی۔

متعلقہ خبریں